Sunday,September 05,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 

ویانا : تلاش امن کانفرنس کا اہتمام
2010-06-02 : تاریخ اشاعت
Share with your friends Add Comments
 
پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر نے کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی تلاش امن کانفرنس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حسن محی الدین تھے اور اس کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی۔

ویانا: منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام تلاش امن کانفرنس ویانا 16 ڈسٹرکٹ کے ونڈر ہال میں منعقد کی گی جس میں منہاج القرآن انٹر نیشنل سپریم کونسل کے صدر قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کے بڑے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹر نیشنل سینئر نائب ناظم شیخ زاہد فیاض جو آج کل امن کانفرنسوں یورپ میں شرکت کرنے پر 23 روزہ دورے پریس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ان کے علاوہ پاکستانیوں کی سب سے بڑی مذہبی درسی گاہ نور سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری، آسٹرین اسلامی تنظیم کے خطیب، ایرانی اسلامی تنظیم کے محمد ملک واعزمان، اسلامک گلوبل شافٹ کے ترافہ، اوورسیز کمیونٹی پولیس کے انچارج مسٹر تھومس، سفارت خانہ پاکستان کے فسٹ سیکرٹری اشتیاق احمد عاقل، آسٹرین خاتون بیگم مایا اور پاکستان کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر نے کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی تلاش امن کانفرنس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حسن محی الدین تھے اور اس کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی۔

پروگرام کا آغاز علی طارق کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاجی اکبر علی، رمیض نقوی نے حاصل کی اس کانفرنس کی نظامت منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم اعلیٰ محمد نعیم رضا قادری نے بڑی مہارت سے ادا کیے اور مہمان خصوصی اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں کا اور ویانا سے پاکستانی کمیونٹی خواتین مرد حضرات اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا منہاج القرآن آسٹریا کے صدر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا آج ہم تلاش امن کانفرنس کے عنوان سے منعقد کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

آپ لوگوں کا اس میں شرکت پر منہاج القرآن شکریہ ادا کرتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ امن چل کر نہیں آتا امن ڈھونڈنا پڑتا ہے ایک آدمی امن کیلئے کیا کچھ کر سکتا ہے آج ہمیں اس کانفرنس میں موجود علامہ حضرات روشنی ڈالیں گے محمد نعیم رضا نے مہمانوں کو اسٹیج پر باری باری دعوت دی اور مقررین اسٹیج پر تشریف فرما ہوئے اور سب سے پہلے مقرر جامع نور سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری کو خطاب کی دعوت دی علامہ صاحب نے اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے اسٹیج پر موجود خصوصاً صاحبزادہ حسن محی الدین اور نائب ناظم شیخ زاہد فیاض کو اہل ویانا کی جانب سے ویانا آمد اور کانفرنس میں شرکت کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حسن قادری صاحب آپ جس مقصد کیلئے یہا ں آئے ہیں ایک عظیم مقصد ہے اللہ تعالیٰ نے نسل انسانی کو شرافت کا تاج پہنا دیا ہے جو بھی شخص لفظ ایمان کو جان کر زندگی بسر کرئے گا تو اس آج کی محفل کا مقصد پورا ہو جائے گا اور اپنے آپ کو اس طرح تیار کرو کہ جب تم اس دنیا سے جاؤ تو تمہارے ہونٹوں پر کلمہ مبارک ہو علامہ صاحب نے مذید تلاش امن پر تفصیل سے روشنی ڈالی علامہ صاحب کی تقریر کا جرمن میں ترجمہ مختصر سا خواجہ نسیم نے کہا۔

دوسرے مقررین میں اسلامک گلابل شافٹ کے مسٹر ترافہ، شیخ زاہد فیاض، ایرانی اسلامی تنظیم کے اور آسٹرین اسلامی تنظیم کے علماء حضرات نے اسلام کے حوالہ سے امن پر جرمن زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی تلاش امن کانفرنس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے پرزور تالیوں کی گونج میں تشریف لائے تو انہوں نے سب سے پہلے اسٹیج پر موجود تمام مہمانان گرامی کا علیحدہ علیحدہ نام لیکر شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن آسٹریا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا نے خواجہ محمد نسیم کی قیادت میں کافی ترقی کی ہے۔

آج میں تمام اہل ویانا کو تلاش امن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں حسن محی الدین نے پہلا تقریر کا حصہ انگلش اور پھر دوسرا حصہ اردو زبان میں خطاب کیا تو حاضرین شرکاء کی ہر آنکھ آشکبار ہو گئیں انہوں نے خطاب شروع کیا تو کہا کہ اسلام امن کا نام ہے اسلام تین مختلف اقسام پر مشتمل ہے ایک نمبر اللہ تعالیٰ کی ذات پاک، دارالسلام کے معنی ہیں اسلام امن کا گہوارہ ہے مومن وہی ہے جو اللہ پر یقین رکھتا ہو مومن وہی ہے جو خود بھی ہر طرح کا سکون دوسروں کو بھی مہیا کرتے ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امن کے سفیر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیثیت سے تشریف لائے۔

مومن وہی ہے جو حقیقت میں محبت کا مفہوم سمجھتا ہو اور خود بھی اس پر عمل کرتا ہو دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حسن محی الدین نے مذید کہا کہ شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 600 صفات پر دہشت گردی کے خلاف عربی، انگلش زبان میں ایک فتویٰ جاری کیا ہے فتویٰ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہر انسان دنیا کے ہر انسان کیلئے ہے انہوں نے ماں کی محبت پر بھی تفصیل ڈالی اور کچھ صحابہ کرام کی کتب کے حوالہ جات بھی دیئے جن میں سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سوانح حیات پر بڑی تفصیل سے تلاش امن کا حوالہ جات دیے اور روشنی ڈالی۔

خواجہ محمد نسیم نے منہاج القرآن آسٹریا کی نئی تنظیم نو کے عہدیداران کو اسٹیج پر بلایا اور ان کا حسن محی الدین قادری سے تعارف کرایا ان میں سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، امیر حفیظ اللہ قادری، نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، نائب صدر ملک مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری ملک اعجاز رشید، نائب فنانس سیکرٹری ملک محمد انور، ملک محمد نعیم اعوان، شیخ محبوب عالم، منہاج میڈیا کوارڈی نیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ، مسز مریم خواجہ شامل ہیں۔

خواجہ محمد نسیم نے ان تمام نو منتخب ممبران کا تعارف اور کارکردگی پر روشنی ڈالی مسز مریم خواجہ نے جرمن زبان میں تلاش امن پر روشنی ڈالی دعائے خیر سے پہلے خواجہ محمد نسیم نے تمام میڈیا خصوصاً آسٹرین اخبار سٹینڈرڈ، جذبہ انٹر نیشنل، جیو اردو اور دوسرے ساتھی حاجی شاہد محمود، شیخ محبوب عالم جو فلم بنا رہے تھے کا بھی شکریہ ادا کیا عراقی شیخ احمد حمید نے اختتام پر اجتماعی دعا کراتے ہوئے امت مسلمہ اور تمام حاضرین کیلئے دعا خیر کرائی۔

آخر میں تمام حاضرین کو ریشفریشمنٹ دی گئی اور محمد نعیم رضا قادری اور خواجہ نسیم نے آخر میں ایک مرتبہ پھر گراس، لینز، اور اہل ویانا کو تلاش امن کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ آپ لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی اسی طرح یہ تلاش امن کانفرنس شاندار کامیابی کے بعد اختتام پزیر ہوئی۔ محمد اکرم باجوہ
 
Share with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام