Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


لندن : ورلڈکپ جیتنا اولین خواہش ہے۔ شاہد آفریدی
2010-07-19 06:07:23 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
ٹیم متحد ہے اور آئندہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست ہے، وہ دوہزار گیارہ کا ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ورلڈ کپ، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیت کئی سنگ میل عبور کرچکے ہیں اور اب ریٹائرمنٹ سے پہلے ایشیا میں ہونے والا دوہزار گیارہ ورلڈ کپ جیتنا ان کی اولین خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا درست فیصلہ ہے اور اب کی تمام تر نظریں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پر مرکوز ہے۔ آل راونڈر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے ٹیم کے بہتر مفاد میں کیا ہے اور ان کے خیال میں جو کھلاڑی خود کو طویل دورانئے کی کرکٹ کے لئے فٹ نہیں سمجھتا اسے ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

آفریدی نے کہا کہ ان کا ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ٹیم متحد ہے اور آئندہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام