Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

فرانس،اسپین میں پاکستانیوں کی کوششیں
اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔

 

 


محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔ اعجاز احمد
2010-07-20 06:01:49 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا

ہیڈنگلے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کوچ اعجاز احمد نے محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ ہیڈنگلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے تاہم مینجمنٹ نے اس حوالے سے فل الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان میں سے کوئی ایک کھلاڑی ہی ٹیم میں واپس آئے گا، ہوسکتا ہے یوسف کو انگلینڈ طلب کرلیا جائے۔ اعجاز احمد نے کہا کہ سلمان بٹ وقت کے ساتھ میچور ہورہا ہے اور انہیں امید ہے کہ اوپننگ بیٹسمین ٹیم کی قیادت اچھی طرح سے انجام دے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اعجاز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کے لئے کام کیا جارہا ہے اور انہیں توقع ہے کہ ہیڈنگلے میں کھلاڑی ان غلطیوں کو نہیں دھرائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اکیس جولائی سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام