اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
ہیڈنگلے ٹیسٹ: پاکستان ، آسٹریلیا آج سے مدمقابل
2010-07-21 06:30:40
: تاریخ اشاعت
آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے
ہیڈنگلے: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ آج سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ایک سوپچاس رنز سے شکست دی تھی۔ شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے بقیہ ٹیسٹ میچزکے لئے سلمان بٹ کو کپتان مقررکیا گیا ہے۔
سلمان بٹ رواں سال ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے تیسرے کپتان ہیں۔ شاہد آفریدی کی جگہ آل رانڈر شعیب ملک کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کرنے والے سلمان بٹ لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔ انہوں نے دونوں اننگزمیں نصف سنچریاں اسکورکیں اوردوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کا فارم میں رہنا ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میچ سے قبل فٹنس مسائل سے دوچارہے۔ فاسٹ بالربین ہالفن ہاس کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں جبکہ مارکس نارتھ بیمارہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں فاسٹ بالرپیٹرجارج اورپاکستانی نڑاد بیٹسمین عثمان خواجہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیوکریں گے۔
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے امید ظاہرکی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کے فرنٹ لائن بالرزٹیم کوفتح دلانے میں اہم کردارادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ نے پہلے میچ میں اچھی بیٹنگ کی تھی اورکپتان بننے کے بعد انہیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔