فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں فتح قوم کے نام کرتا ہوں۔ سلمان بٹ
2010-07-25 06:21:12
: تاریخ اشاعت
کپتانی کا آغاز فتح سے کرنا خوش قسمتی کی علامت ہے
لیڈز : آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں فتح کے جشن میں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان سلمان بٹ اپنے وطن اور قوم کو نہیں بھولے اور اس کامیابی کو اس قوم کے نام کردیا جو کراچی سے خیبر تک کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی سے جھوم اٹھی ہے۔ لیڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز فاتح سلمان بٹ نے اس کامیابی کو پوری قوم کے نام کردیا جو برسوں سے ایسی کامیابی کی تمنا دلوں میں پال رہی تھی۔
سلمان بٹ نے کہا کہ پوری ٹیم نے متحد ہوکر کینگروز کے خلاف فتح سمیٹی ہے، خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں نے پریشر میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ سلمان بٹ نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا بہترین ٹیم ہے اور کینگروز نے کھیل کے آخری دم تک فائٹ کی۔
سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کپتانی کا آغاز فتح سے کرنا خوش قسمتی کی علامت ہے۔ مسلسل ہار کے بعد پاکستانی ٹیم کو اس وقت جیت کی بہت ضرورت تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں کامیابی کے لئے ان کی ٹیم کو مزید محنت کرنا ہوگی۔آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جیت پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی شکست کی ذمہ داری پاکستانی بالرز پر عائد کی۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کو انہوں نے بہت انجوائے کیا۔