Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


امریکا : شکاگو میں سیلاب، نظام زندگی معطل ہوگیا
2010-07-25 06:24:05 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
شاہراؤں پر پانی جمع ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

واشنگٹن: امریکی شہر شکاگو اور الی نوائس میں سیلاب سے نظام زندگی معطل ہوگیا، شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شکاگو کے اکثر علاقوں میں سات انچ سے زائد بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلاب آگیا۔ سیلابی صورتحال کے باعث شکاگو اور الی نوائس کی متعدد عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔

دو سو نوے سے زائد سڑکیں اور شاہرائیں زیر آب آنے سے درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ اکتالیس ہزار سے زائد افراد بجلی اور مواصلاتی نظام سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہزاروں امدادی کارکن نکاسی آب کے کام میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگی محفوظ ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام