Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


برسلز : مسلم کانفرنس یورپ کا ہنگامی اجلاس ہوا
2010-07-25 09:42:21 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا

برسلز : آزاد کشمیر مسلم کانفرنس یورپ کے ہنگامی اجلاس آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورت حال ہوا جس میں کے کنوینئر راجہ تصور حیات سرپرست اعلی سردار جاوید سرور بیلجیئم کے صدر مرزا مقصود جرال، سینئر نائب صدر راجہ سلیمان، نائب صدر باؤ محمود نے شرکت کر کے یورپ میں مقیم تمام کشمیریوں اور مسلم کانفرنس کے کارکنان و ہم خیال اراکین کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے خدشات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یکجا رہنے اور ان سازشی عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا جو آزاد کشمیر میں سیاسی عدم اعتماد کی فضاقائم کر کے آزاد کشمیر اور اس کے عوام کے لئے مسائل کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

ان رہنماوں نے سردار سکندر حیات سالار جمہوریت اور سپیکر شاہ غلام قادر، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ یورپ اور یورپین یونین سے تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک منتخب حکومت کے خلاف ہونے والی کارروائی کے خلاف بین الاقوایم سطح پر آواز بلندکریں گے اور ان عناصر کے خلاف یورپ سے کارروائی عمل میں لائیں گے جو آزاد کشمیر کے معصوم عوام کی خواہشات کا خون کر رہے ہیں۔

مسلم کانفرنس یورپ کے کنوینئر نے اس موقع پر تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ طاغوتی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور حق اور سچ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام