اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
رمضان : یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیا کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
2010-07-26 06:12:05
: تاریخ اشاعت
وفاقی کابینہ نے دو ارب ستائس کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی
کراچی: یوٹلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کے تحت چار سو اشیا کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت آٹے کی قیمت میں دس روپے اور گھی اور تیل کی قیمت میں بیس روپے فی کلوگرام کمی کی جائے گی۔ دال چنا، سفید چنے، چاول، بیسن، کھجوروں شربت اور اسکواشز کی موجودہ قیمتوں میں مزید دس فیصد اور چائے کی قیمت میں بھی مزید پانچ فیصد کمی جائے گی۔
البتہ چینی کی قیمت میں جو اسوقت پینتالیس روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی مزید کمی نہیں کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے دو ارب ستائس کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے۔ جبکہ رواں سال کے بجٹ میں رمضان پیکیج کے لئے صرف ستر کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ ، پیکیج کے لئے ڈیڑھ ارب روپے شکر کی فروخت کے لئے مختص ساڑھے تین ارب روپوں میں سے فراہم کرے گی۔