فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے تین رکنی کمیٹی کے اراکین کا مشترکہ بیان
2010-07-26 06:23:52
: تاریخ اشاعت
پارٹی کے کارکن سات جولائی کو برمنگھم میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ملک اجمل
پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ اوورسیز کیلئے تین رکنی کمیٹی کے اراکین ملک محمد اجمل، سید زاہد حسین شاہ اور مہر محمد یوسف چاند نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں دنیا بھر بلکہ خصوصی طور پر یورپ کے ممالک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تنظیموں اور پارٹی کے کارکنوں اور پارٹی سے متعلق تمام فورمز کو خصوصی طور پر کہا ہے کہ وہ 7 جولائی کو برمنگھم میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ پیپلز پارٹی اوورسیز کا یہ جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو۔
تمام کارکن ساتھی ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں اور اپنا خصوصی فرض سمجھ کر اس میں شرکت کریں اس سلسلہ کمیٹی کے اراکین تمام ممالک میں رابطہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت اور اس کے قائدین کے خلاف دن رات سازشیں کی جا رہی ہیں اور جمہوریت کے ساتھ بظاہر دوستی کا بھرم بھرنے والے خود اس کو لپیٹنے کے درپے ہیں اس عناصر کو آمریت کی گود میں مزا آتا ہے۔
اس لیے تمام دنیا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے جس کو شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو کے خون کے صدقے جرأت اور بہادری سے سمبھالنا ہے اس سلسلہ میں اپنے تمام اختلافات فوری ختم کرنے ہونگے کیونکہ جمہوریت دشمن ہمارے شہداء جمہوریت کے خون کو ضائع کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی ہر جگہ رابطہ کر رہی ہے کسی کارکن کو نظر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا مرکزی قیادت کی ہدایت پر جہاں اختلافات ہیں ان کو ختم کرانا اور تمام کارکنوں کا ہائی کمان سے رابطہ یقینی بنانا اور تمام اوورسیز سے متعلقہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور تمام تنظیوں کی فہرستیں پارٹی ہائی کمان کو مکمل کوائف کے ساتھ بھجوانا ہے۔
تاکہ ان کو کمپوٹرائز کرکے ہائی کمان ہر کارکن سے براہ راست رابطہ یقینی بنائے گی کمیٹی کے اراکین کوئی تنظیم سازی نہیں کر رہے یہ سب کچھ مرکزی قیادت کی ذمہ داری ہے ہمارا کام کارکنوں کی فہرستیں وسائل ہائی کمان تک پہنچانا ہے اس لئے تمام تنظیموں اور کارکنوں کو ہائی کمان اور پارٹی کے قائد کے مطابق کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اختلافات پارٹی کی ہائی کمان یا رابطہ کمیٹی کے نوٹس میں لائیں پریس اور میڈیا میں جو ان کو ہوا دے گا وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔
انہوں نے مذید کہا کہ اختلاف رائے پر کوئی پابندی نہیں لیکن ڈسپلن کے اندر تمام فورمز موجود ہیں انہوں نے کہا کارکنوں اور پارٹی کی موجودہ تنظیموں کی تعاون سے مستقبل میں اوورسیز ونگ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ کا کردار ادا کرئے گا پیپلز پارٹی پوری دنیا میں پھیلے پاکستانیوں کے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی خوشخبریاں ملیں گئیں پیپلز پارٹی کے نزدیک ہر پاکستانی جو بیرون ممالک ہے انتہائی قابل احترام ہے اور ان کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی اپنا فرض اولین مانتی ہے۔
کوئی بھی کارکن ان سے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔
ملک محمد اجمل، 0032 476643437
زاہد عباس شاہ، 00492712504239
مہر محمد یوسف چاند، 00494219859623 ، 00491639612000
pppchand@yahoo.de