اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز : چینی 10 روپے فی کلو مہنگی
2010-07-27 05:59:11
: تاریخ اشاعت
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی پچپن روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی۔ ذرائع
کراچی : رمضان سے پہلے حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو گرام قیمت میں دس روپے اضافہ کر دیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی پچپن روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹور پر چینی پینتالیس روپے کی بجائے پچپن روپے میں فروخت ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نومبر تک بارہ لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا عمل مکمل کرے اور چاروں صوبے ٹی سی پی سے نقد ایک لاکھ ٹن چینی خریدیں گے۔ اجلاس میں آئندہ کرشنگ سیزن سے پہلے پانچ لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔