فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
پبی خودکش حملہ : 9 جاں بحق ، 20 زخمی
2010-07-27 06:05:37
: تاریخ اشاعت
ایک پولیس اہلکار سمیت نو زخمی لیڈری ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع
نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار کے گھر کے قریب دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی، بیس زخمی ہیں۔ دھماکا پیرکی دوپہر پونے دو بجے کے قریب ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق سیاہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کی چال ڈھال سے لوگوں کو شبہ ہوگیا تھا۔ پولیس کے روکنے پر ہلکی داڑھی والے اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار سمیت نو زخمی لیڈری ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں،کئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ سی سی پی او لیاقت علی نے سویلین کپڑوں میں ملبوس افراد کو ہدایت کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے اپنے گھروں کو چلے جائیں کیونکہ علاقے میں مزید خود کش حملہ آوروں کے موجود ہونے کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کے بیٹے کی تعزیت کے لئے ملک بھر کی اہم شخصیات پبی پہنچ رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سمیت کئی اہم شخصیات نے آج میاں افتخار سے تعزیت کی۔ اہم شخصیات کی آمد و رفت کی وجہ سے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ اس کے باوجود دہشت گرد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔
وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی اور اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے میاں افتخار کے گھر کے باہر دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ انتہاپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کو اپنے مشن سے نہیں روک سکتیں۔