فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
سندھ : بیشتر شہروں میں بارش، تین افراد ہلاک ہوگئے
2010-07-27 07:03:18
: تاریخ اشاعت
میرپور خاص میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا
کراچی : سندھ کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔ ہفتے کی شام خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباو کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں بیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے کے ای ایس سی کے سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
حیدر آباد اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے نتیجے میں شہر کے اٹھارہ فیڈر ٹرپ کر گئے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ میرپور خاص، مٹھی ، عمر کوٹ ، سانگھڑ اور تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ عمر کوٹ کے قریب جانی دستی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان رام چند اور جے کمار ہلاک ہوگئے۔ میرپور خاص میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے بدھ تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔