Sunday,September 05,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


ویانا : مشہور نعت خوان محمد صفدر فردوس منہاج القرآن کے رفیق بن گئے
2010-07-27 10:22:36 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
ڈاکٹر طاہر القادری اور منہاج القرآن کا عرصہ دراز سے قدردان ہوں۔الحاج صفدر فردوس

ویانا : یورپ بھر کے معروف نعت خوان محمد صفدر فردوس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین اسلام اور فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے عالمی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کرکے باقاعدہ رفاقت اختیار کر لی۔ منہاج القرآن فارم پر کرکے صدر تنظیم خواجہ محمد نسیم کے سپرد کرنے کی اس تقریب میں امیر تنظیم آسٹریا محمد حفیظ اللہ قادری، نائب صدر ملک محمد شفیع، ناظم ویلفئیر شیخ محبوب عالم اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا قادری بھی شامل تھے۔

ثناخوان رسول الحاج محمد صفدر فردوس نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں طویل عرصہ سے اس عظیم قافلے میں شرکت کی خواہش تھی جو کہ آج پوری ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں اسکے علاوہ کبھی کسی تنظیم یا جماعت کا ممبر نہیں رہا۔ خواجہ محمد نسیم نے معروف نعت خوان محمد صفدر فردوس کی منہاج القرآن میں شمولیت کو سراہتے ہوئے انہیں تحریک میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایک ٹی۔پارٹی منعقد کی گئی ۔ محمد حفیظ اللہ قادری کی خصوصی دعا سے یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

یاد رہے کہ محمد صفدر فردوس صاحب اٹلی میں مقیم ہیں اور آج کل مختلف محافل نعت میں شرکت کرنے اور دوستوں سے ملاقات کرنے کے لیے ویانا تشریف لائے ہوئے ہیں۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام