Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


فرانس میں حجاب پر پابندی کی مذمت
2010-07-28 06:43:32 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
مسلمان خواتین کسی قیمت پر حجاب ترک نہ کریں۔ ایمن الظواہری

دبئی : القاعدہ کے رہنما اور اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری نے فرانس میں حجاب پر پابندی کا بل پاس ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کسی قیمت پر حجاب ترک نہ کریں۔انٹرنیٹ پر جاری کردہ نئے آڈیو پیغام میں القاعدہ رہنما نے کہا کہ فرانس سیکولرازم کے بانیوں میں سے ہے مگر حجاب اور نقاب کے خلاف بل پاس کرنا کھلی اور شرمناک جنگ ہے۔

ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ فرانس میں کسی عیسائی راہبہ کو سر ڈھانپنے سے نہیں روکا جاسکتا مگر مسلمان عورتوں کے سر اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگائی جارہی ہے جس سے یورپ کا اصل چہرہ اور تعصب کھل کر سامنے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کو بتا رہے ہیں کہ جس آزادی اور امن کا تم تصور کرتے ہو وہ یورپ میں تمہیں کبھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مسلمان خواتین پر زور دیا کہ وہ کسی صورت حجاب ترک نہ کریں چاہے اس کے لئے انہیں کتنا ہی بھاری جرمانہ کیوں نہ کیا جائے۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام