فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
چین : بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہوگئی
2010-07-28 06:44:23
: تاریخ اشاعت
چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ذرائع
بیجنگ: چین میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہوگئی۔ چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ چین کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد دریاں میں سیلابی صورتحال ہے۔ متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، عمارتیں گرنے اور دیگر حادثات میں آٹھ سو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چار سو سینتیس لاپتہ ہیں۔
ہزاروں افراد بے گھر ہیں جنہیں عارضی پناہ گاہوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ گھروں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہے جبکہ کھمبے اور تاریں گرنے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ صوبہ ہینان میں ایک پل گرنے سے 'ہے بی' کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔