Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

فرانس،اسپین میں پاکستانیوں کی کوششیں
اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔

 

 


دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ میاں افتخار حسین
2010-07-28 06:51:56 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
انسان دوست ایک ہوکر انسانیت دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں

پبی: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وہ ڈرنے والے نہیں، دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ پبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ ان کے بیٹے کی شہادت پر جس طرح قوم نے تعزیت کا اظہار کیا اس سے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔

میاں افتخار نے کہا کہ انسان دوست ایک ہوکر انسانیت دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔ میاں افتخار نے کہا کہ حکومت نے صوفی محمد کو جب گرفتار کیا تو بھی اس کی بیٹی اوربچوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کے گھر کی خواتین پر خود کش حملہ بزدلانہ کارروائی اور انسانیت کیخلاف ہے۔

میاں افتخار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور دہشتگردوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنادیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے میاں افتخار سے تعزیت کے بعد ان کے حوصلے اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی صورت نہیں روکی جائیگی۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ فاتحہ خوانی کرنے والوں پر خودکش حملہ کسی طور انسانیت نہیں۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام