فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
نجی ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ،5 مسافروں کو بچالیا گیا
2010-07-28 09:47:32
: تاریخ اشاعت
گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع
اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں146مسافر جن میں139بالغ5 بچے اور2 شیر خوار شامل ہیں جبکہ6 عملے کے ارکان جن میں2کاک پٹ کرو اور4کرو شامل ہیں،5افراد کو بچالیا گیا ہے۔
بد قسمت طیارے میں12ایسے خوش قسمت افراد بھی شامل ہیں جو کراچی سے روانگی کے وقت جہاز میں سوار ہی نہیں ہو ئے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جائے حادثہ سے5زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ کچھ لاشیں جائے حادثے پر ابھی موجود ہیں امدادی کاروائیوں میں شدید دشواری ہے لیکن جتنا ممکن ہو رہا ہے جلد از جلد ایسے زخمی افراد کو تلاش کیا جارہا ہے جن کی زندگی بچ سکتی ہے۔
جہاز کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی بلیک بوکس نہیں مل سکا ہے۔جہاز جس وقت حادثے کا شکار ہوا وہ ایئر پورٹ سے صرف 8کلو میٹر دور تھا اور ایئر پورٹ کنٹرول ٹاور نے جہاز کو لینڈنگ اپروچ کا سگنل دے دیا تھا۔