اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
اسلام آباد : مسافرطیارہ تباہ ،80 لاشیں نکال لی گئیں
2010-07-28 11:55:19
: تاریخ اشاعت
طیارے میں ایک سو چھیالیس مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔ ذرائع
اسلام آباد: کراچی سے اسلام آباد جانے والا نجی ایئرلائن کا طیار ہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکراگیا۔ طیارے میں ایک سوباون افراد سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں سے ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ ٹکراگیا ہے۔ طیارے میں ایک سو چھیالیس مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔ یہ طیارہ کراچی سے اسلام آباد جارہا تھا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ تاحالاسی لاشیں جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ طیارے میں انتیس خواتین اور تین بچے سوار تھے۔
حادثے سے قبل طیارے کا رابطہ کنڑول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔ سی ڈی اے نے طیارے کی مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرانے کی تصدیق کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دیگر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے کو اسلام آباد کے بجائے لاہور جانے کا کہا گیا تھا اور طیارے کاکنڑول روم سے آخری مرتبہ رابطہ نو بج کر تینتالیس منٹ پر ہوا تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور ایوی ایشن کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
طیارے میں سوار افراد کی معلومات 0519211223 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔