فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
کراچی : طیارہ حادثہ، تین میتیں کراچی پہنچ گئیں
2010-07-29 06:18:59
: تاریخ اشاعت
نماز جنازہ مسجد بلال خیابان راحت میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں اور ایک خاتون کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔ بدھ کی صبح اسلام آباد میں مرگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلو کے طیارے میں کراچی کے علاقے خیابان راحت ڈیفنس کے دو بھائی عاطف رشید اور فیصل رشید بھی جاں بحق ہوئے تھے، آج علی الصبح پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دونوں بھائیوں کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔
فیصل رشید اور عاطف رشید کی نماز جنازہ مسجد بلال خیابان راحت میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی گلستان جوہر کی رہائشی عائشہ آصف کی تین روز پہلے آصف شہزاد سے شادی ہوئی تھی اور نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کیلئے اسلام آباد گیا تھا۔ عائشہ آصف کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے۔
آصف شہزاد کی لاش کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔گلشن اقبال کا نوبیاہتا جوڑا رمیسہ خان اور اویس خان بھی اس حادثے کا شکار ہوا ہے۔