Sunday,September 05,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


پاک امریکا میوزک کنسرٹ عوامی تعلقات کا دروازہ قرار
2010-07-29 06:21:30 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
عاطف اسلم امریکن بینڈ گنزز اینڈ روزز کے ارکان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ذرائع

لاہور : پاک امریکا مشترکہ میوزک پراجیکٹ دی ڈریمر اویکس کے امریکن چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاڈ شے نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات اور پہچان کے نئے دروازے کھلیں گے۔ لاہور میں پاپ سنگر عاطف اسلم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹاڈ شے نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ایک تحریک ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دراصل امریکیوں کو وہ پاکستان دکھانا چاہتے ہیں جو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے تاکہ انہیں میڈیا کے پراپیگنڈہ کی حقیقت سے آگاہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم امریکن بینڈ گنزز اینڈ روزز کے ارکان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اس اشتراک سے جو میوزک البمز اور فلمیں تیار ہوں گی، ان کی آمدنی سے پاکستان کے خصوصی بچوں اور تعلیمی شعبے کی مالی مدد بھی کی جائے گی۔ ٹاڈ شے نے ایک مشہور پاکستانی ترانہ بھی گا کر سنایا۔اس موقعے پر پاپ سنگر عاطف اسلم نے کہا کہ انہیں اس ملک نے بہت کچھ دیا ہے اور وہ اب اپنے وطن کو کچھ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس پاک امریکا پراجیکٹ میں پاکستان کے تمام لیجنڈز، پاپ سنگرز اور میوزک بینڈز کو ساتھ لے کر چلیں گے، جن میں استاد فتح علی خاں، عابدہ پروین، میکال حسن اور سائیں ظہور جیسے فنکار نمایاں ہیں۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام