Sunday,September 05,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


ٹیسٹ سیریز : پاکستان، انگلینڈ آج سے مدمقابل
2010-07-29 06:27:02 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل ارسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں

ناٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سے قبل ارسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے انیس میں انگلینڈ اور بارہ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھتیس میچز بلا نتیجہ رہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری مرتبہ دو ہزار چھ میں چار ٹیسٹ کی سیریز کھیلی تھی جس میں متنازعہ اوول ٹیسٹ بھی شامل تھا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔

ٹیم مینیجر یاور سعید کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران شعیب ملک انجرڈ ہوگئے ہیں آل راونڈر کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں یاسرحمید پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم کے نوجوان کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور محمد عامر کی موجودگی میں ان کے پاس بہترین باولنگ اٹیک موجود ہے نوجوان بیٹسمین اظہر علی اور عمر امین کی کارکردگی بھی اطمینان بخش ہے۔ انگلینڈ کے ٹیم تجربہ کار ہے لیکن مجھے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھی پورا بھروسہ ہے اگر تمام کھلاڑی اپنے پوٹینشل سے کھیلے تو میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن شائقین ہمیں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے کہ ہم میچ جیت کر ان کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھریں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں نوجوان فاسٹ باولر اجمل شہزاد کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹم برسنین کو شامل کیا ہے۔ انگلش کپتان انڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ ایشیز کی طرح پاکستان کے خلاف بھی سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ اس وقت ہماری نظریں پاکستان کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ٹیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے اس کے خلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام