اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
ویانا : خواجہ محمد نسیم اور نعیم رضا قادری کی ضلعی پولیس کمشنر سے ملاقات
2010-07-29 06:45:34
: تاریخ اشاعت
مختلف سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
ویانا : منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور سیکرٹری جنرل محمد نعیم رضا قادری نے گذشتہ روز پولیس کمشنر ہیڈ آفس میں ضلعی کمشنر برائے امیگرانٹس سے غیر رسمی ملاقات کی۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ویانا میں قائم ہونے والے نئے منہا ج کلچرل اینڈ ایجوکیشن سنٹر پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے آسٹرین سوسائٹی میں مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔