فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
ایتھنز : پوجا سنگھ کی انڈین گلوکاروں کے ساتھ شاندار پرفارمنس
2010-07-29 06:56:43
: تاریخ اشاعت
منچلے نوجوان گانوں پر ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے رہے
ایتھنز (یوسف چوہدری) گذشتہ اتوار کی سہ پہر انڈین برادری کیجانب سے آئیوالفتھیریو اسٹیڈیم میں ایک شاندار میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں پرفارمنس کیلئے انڈیا کی مشہور گلو کارہ پوجا سنگھ، سربجیت سنگھ چیمہ اور دیگر گلو کاروں کو دعوت دی گئی تھی ۔ شو کی ٹکٹ بیس یورو سے لیکر تیس یورو تک رکھی گئی تھی جس کے باوجود انڈین برادری نے ہزاروں کی تعداد میں ریکارڈ شرکت کر کے میوزیکل شو کو انجوائے کیا ۔یہ پہلا پروگرام تھا۔
جس میں کسی بھی قسم کی کوئی ہلڑ بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ میوزیکل شو میں انڈین برادری کے علاوہ پاکستانی اور گریکی کمیونٹی کی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، آئیو الفتھیریو اسٹیڈم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اور منچلے پوجا سنگھ کے گانوں پر ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے رہے پروگرام کے آرگنائزر رانا اور پیریا کی معروف کاروباری شخصیت راجویندرسنگھ عرف بلا تھے جنہوں نے پروگرام کے بہترین انعقاد پرہر ممکن کوشش کی ۔پروگرام کو سپانسر کرنیوالوں میں یونان کے سب سے بڑے اور معروف ادارے کنگ گروپ آف کمپنیز کے علاوہ بھی تاجر برادری شامل تھی۔
پرو گرام کی مووی انو فیتا کی معروف تاجر شخصیت مرزا جاوید اقبال تیار کی ۔کنگ گروپ کی طرف سے چوہدری غلام نبی بھٹی ، طلعت جعفری،چوہدری تنویر گجر اور لالہ ریاض نے خصوصی شرکت کی۔