فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
برسلز : پاکستان میں طیارے کے حادثے میں ہلاک شدگان کی مدد کیلئے ہیلپ سنٹرز
2010-07-29 07:49:32
: تاریخ اشاعت
ہیلپ سنٹرز بیلجئم کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی کھولیں جائیں گے
برسلز : پاکستان میں طیارے کے حادثے میں ہلاک شدگان کی مدد اور تفریت کرنے والوں کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سرپرست ملک امان اللہ نے بے نظیر ہاوس، زرداری ہاوس میں کیمپ قائم کر دیا ہے جسے ہیلپ سنٹر کا نام دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہیلپ سنٹر کے ذریعے جہاں ہلاک ہونے والوں کیلئے تفریت کی جائے گی وہاں جو افراد اُن کی مدد کرنا چاہیں وہ اُن کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔ مشکل اور افراتفری کی حالت میں بحثیت پاکستانی ہمیں اُن کی مدد کرنا ہے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔
بے نظیر ہاوس، زرداری ہاوس کا یہی مقصد ہے تاکہ عوام الناس کی مدد کی جائے یورپین ممالک و پاکستان کے درمیان روابطہ کو مضبوط کیا جائے انھوں نے کہا کہ ہیلپ سنٹرز بیلجئم کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی کھولیں جائیں گے۔