Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

فرانس،اسپین میں پاکستانیوں کی کوششیں
اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔

 

 


ویانا : منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام ہفتہ وار ذکر محفل کا اہتمام
2010-07-29 08:13:53 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
محفل کا اہتمام مسجد ابراہیم میں کیا جاتا ہے۔ محمد اکرم باجوہ

ویانا : منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام ہفتہ وار ذکر محفل کا اہتمام مسجد ابراہیم میں کیا جاتا ہے۔ 25 جولائی بروز اتوار کی ہفتہ وار ذکر محفل گیارویں شریف کے حوالہ سے منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ذکر محفل میں نظامت کے فرائض منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے سر انجام دیئے یورپ کے معروف نعت خواں شہریار خان، پی ٹی وی کے معروف نعت خواں فردوس محمد صفدر اور دیگر نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

درودو اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فردوس محمد صفدر نے حاضرین کے ساتھ مل کر پڑھا منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نسیم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا نے آپ لوگوں کی دعاوں سے اور تعاون سے انشاء اللہ منہاج القرآن کلچرل سنٹر کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ اب آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ خواجہ نسیم نے مسجد ابراہیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں کافی لمبا عرصہ یہاں ہفتہ وار ذکر محفل کیلئے بہت اچھا تعاون کیا۔

منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم اعلیٰ محمد نعیم رضا نے منہاج کلچرل سنٹر ویانا کے ایڈریس کے متعلق بتایا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے گیارویں شریف کا ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعائے خیر کرائی۔ آخر میں نماز مغرب سے پہلے حاضرین کو منہاج ڈنر پیش کیا گیا۔ (محمد اکرم باجوہ)
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام