Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 


ویانا: کرکٹ کلب آسٹریا اور سانر برگ کرکٹ کلب کے درمیان کرکٹ میچ
2010-07-29 08:21:32 : تاریخ اشاعت
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
کرکٹ میچ سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ محمد اکرم باجوہ

ویانا: پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا اور سانر برگ کرکٹ کلب کے درمیان آسٹرین چیمپین ٹرافی کرکٹ کا ایک میچ سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو پی سی سی نے ڈرامائی انداز میں 31 رنز سے جیت لیا پی سی سی کے کپتان عامر نعیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا پی سی سی کی طرف سے عامر نعیم اور شہباز کلیم نے شاندار اور جارحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے سکور کو 50 تک لے گے اور 6 ویں اوور میں عامر نعیم 25 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر گھمن نے اپنا روائتی کھیل پیش کرتے ہوئے جارحانہ سٹروکس کھیلے ان کا ساتھ شہباز کلیم اور عمران گورائیہ نے اچھا دیا ان کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان قیصر ملک نے دیا مقرر 20 اوور میں پی سی سی نے 3 وکٹ کے نقصان پر 192 سکور کر دیا جو نہایت ہی موزوں تھا پی سی سی کی طرف سے نمایاں سکور بابر گھمن 85 ناٹ آؤٹ اور شہباز کلیم 45 اور عامر نعیم نے 25 سکور کیے سانر برگ کلب نے پی سی سی کے 192 سکور کے جواب میں پر اعتماد آغاز کیا اور تیسرے اوور میں وکٹ گرنے کے باوجود سانر برگ کلب نے تیزی سے سکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

12 ویں اوور میں 120 سکور پر صرف دو وکٹ گرئے مگر بابر گھمن نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تو سانر برگ کے کھلاڑی یکے بعد آؤٹ ہونے لگے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 161 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اس طرح پی سی سی نے یہ میچ 31 سکور سے جیت لیا اس میچ کو دیکھنے کیلئے پی سی سی کے صدر ندیم خان، نائب صدر سہیل اصغر باجوہ، محمد اکرم باجوہ، چوہدری ناصر علی، صفدر گھمن اور انڈین پاکستانی شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ محمد اکرم باجوہ
 
Print the articleShare with your friends Add Comments
 
   قارءین کے تاثرات - اپنے خیالات کا اظھار کریں

 


اپنے خیالات کا اظھار کریں
Urdu       English     
نام
ای میل
سبجیکٹ
پيغام