فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔
مظفر آباد : سردار عتیق 39 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہو گئے
2010-07-29 11:25:49
: تاریخ اشاعت
سردار عتیق مجموعی طور پر دسویں وزیر اعظم کا عہدہ سمبھالیں گے
مظفر آباد: آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سردار عتیق 39ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 جولائی کو نامزدوزیر اعظم سردار عتیق احمد کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار کی جانب سے کاغذت نامزدگی داخل نہ کرانے کی وجہ سے پہلے ہی وہ بلا مقابلہ متخب ہوچکے ہیں تاہم آئینی تقاضوں کو پورا کنے کے لئے انتخابی عمل کرنا پوراکرنا ضروری تھا۔ اسمبلی کے 49 کے ایوان میں سردار عتیق احمد خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چھ اراکین ،ایم کیو ایم کے دو اور فرنڈز گروپ کے تین اراکین سمیت چالیس ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا امکان تھا تاہم آج ووٹنگ میں اُنتالیس ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے۔
وہ گزشتہ چار سال میں آزاد کشمیر کے چوتھے جبکہ مجموعی طور پر دسویں وزیر اعظم کا عہدہ سمبھالیں گے۔آزاد کشمیر کے مستفی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتمادکا مقابلہ کرنے کے بجائے انہوں نے نے اپنے عہدے سے استفی دے دیا تھا۔