Thursday,September 09,2010
 
نواب مرزا خان داغ
داغ کے ہاں جو چيز قاری کو سب سے پہلے اپنی طرف متوجہ کرتي ہے وہ ہے قلعہ معلی کي سولہ آنے خالص زبان کا چٹخارہ،

پیرس : فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام
فرانس میں محب وطن پاکستانیوں نے کثیر عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے پاکستانیوں کے لئے کتنے دھڑکتے ہیں۔

 

 

چاسر
Updated On : 2010-03-21
 
چاسر نام
1340 تاریخ پیداءش
1400 تاریخ وفات
  وجھ شھرت
انگریزی شاعری کا باوا آدم
تیرہ سو اُنہتر میں چاسر کی شاعرانہ زندگی کا آغاز ہوا اور چند ہی سالوں میں انگلستان میں اس کی شاعری کی دھوم مچ گئی اس کی نظموں کا انگلستان کے لوگوں پر وہی اثر ہوا جو اٹلی میں دانتے کی نظموں کا ہوا تھا۔

چاسر، انگریزی شاعری کا باوا آدم بچپن میں شاہی محل میں ملازم ہوگیا۔ ان دنوں برطانیہ میں ایڈورڈ سوم کی حکومت تھی۔ بادشاہ اس کی حسن کارکردگی سے بہت خوش تھا۔ ایک بار انگلستان سے فرانس ایک مہم روانہ کی گئی جس میں چسر بھی شامل تھا۔ اس مہم میں چاسر کو فرانس میں قیدی بنا لیا گیا۔ آخر شاہ انگلستان نے تاوان ادا کرکیاسے چھڑا لیا۔

اس کے بعد اٹلی اور چند دوسرے ممالک میں برطانیہ کے سفیر کی حیثیت سے بھیجا گیا۔ 1369 میں اس کی شاعرانہ زندگی کا آغاز ہوا اور چند ہی سالوں میں انگلستان میں اس کی شاعری کی دھوم مچ گئی۔ اس کی نظموں کا انگلستان کے لوگوں پر وہی اثر ہوا۔ جو اٹلی میں دانتے کی نظموں کاہوا تھا۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں دفن کیا گیا جو انگلستان کی ممتاز شخصیتوں کے لیے مخصوص ہے۔