اوورسیز پاکستانیز دنیا میں جہاں کہیں بھی مقیم ہیں آفت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انکی مددکیلئے جان توڑکوششیں کرکے متاثرین سیلاب کیلئے خوارک ، کمبل، ادویات ، کپڑے اور نقد امدا دکھٹے کر رہے ہیں۔فرانس میں مقیم تارکین وطن بھی سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طور پر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے اس نیکی کے کام میں مشغول ہیں۔
راضی خدا کو کرنے کا موقع ہے یہ حسین
ہوتا ہے حساب ماہ شعبان میں
بنتی ہے ہر کتاب ماہ شعبان میں
جو پیدا ہو گا اور مرے گا دوران سال
بنتے ہیں سب نصاب ماہ شعبان میں
رکھتے تھے روزہ کرتے تھے عبادت بھی بے شمار
بطحا کے ماہتاب ماہ شعبان میں
رزاق لکتھا رزق ہے مر ذوق کیلئے
کھلتے ہیں سارے باب ماہ شعبان میں
صدقے میں مصطفےٰ کے بخشتا ہے رب گناہ
اٹھ جاتے ہیں عذاب ماہ شعبان میں
آتا ہے آسمان دنیا پہ لامکان
ہوتے ہیں انتخاب ماہ شعبان میں
یارب عمل شکستہ ہیں تو تو رحیم ہے
اپنے تو بس یہ خواب ہیں ماہ شعبان میں
راضی خدا کو کرنے کا موقع ہے یہ حسین
نعیمی یہ دن نایاب ہیں ماہ شعبان میں